سکھر، بس ڈرائیورز ایک ٹول پلازہ سے دوسرے ٹول پلازہ تک مقررہ وقت پر پہنچیں ، محمد سلیم

مقررہ وقت سے پہلے پہنچنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، خصوصاً رات کے اوقات میں بسوں کی تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر اوور اسپیڈ چیکنگ کیمرے لگائے جائیں، ڈی آئی جی موٹر وے سندھ کی ہدایت

جمعہ 16 نومبر 2018 20:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی زیر صدارت اہم اجلاس سیکٹر ون سکھر میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد اسماعیل سمیت سیکٹر کے چاروں ڈی ایس پی صاحبان، ایڈمن آفیسر اور ایڈ من آپریشن صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم نے خاص طور پر ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایسے بس اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور حضرات جو دوران ڈرائیونگ حادثات کے مرتکب ہوتے ہیں ان کے خلاف ایکشن لینے کے سخت احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر سندھ میں سفر کرنے والے بس ڈرائیورز کو پابند بنانے کے احکامات جاری کیے کہ بس ڈرائیورز ایک ٹول پلازہ سے دوسرے ٹول پلازہ تک مقررہ وقت پر پہنچیں گے، مقررہ وقت سے پہلے پہنچنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، جبکہ تمام ڈی ایس پیز صاحبان کو مزید احکامات جاری کیے کہ خصوصاً رات کے اوقات میں بسوں کی تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر اوور اسپیڈ چیکنگ کیئمرے لگائے جائیں، علاوہ ازیں آنے والے گنے کے ٹریشنگ کے سیزن میں لوکل انتظامیہ اور شوگر مل مالکان سے خصوصی طور پر میٹنگ و خط و خطابت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی کہ نیشنل ہائی وے پر گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کو لانے والے ڈرائیورز گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کو ہائی وے پر لانے سے پہلے ضروری احتیاطی تدابیر عمل میں لائیں اور شوگر مل مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ آنے والے کریشنگ کے سیزن میں کرین اور دیگر ضروری مشینری کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے ہائی وے پر عام عوام کو دوران سفر پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم نے ایس ایس پی غلام سرور بھیو سمیت موٹر وے پولیس کے افسران کے سا تھ سر سبز پاکستان کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں