سکھر، متحدہ مجلس عمل کا تاجدار ختم نبوت ملین مارچ و کانفرنس کی سیکورٹی کے سلسلے میںایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کا جلسہ گاہ کا دورہ

اتوار 25 نومبر 2018 19:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت ملین مارچ و کانفرنس کی سیکورٹی کے سلسلے میں اایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور دورے کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو ہدایات دیںکہ وہ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنائے اورشرکاء جلسہ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے واضع رہے کہ ملین مارچ اور کانفرنس کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری جمعیت کانفرنس کے مقام پر تعینات کی گئی کانفرنس کی سیکورٹی کی ذمہ داریوں میں جے یو آئی و دیگر جماعتوں کے رضاکاربھی شامل ہیں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں