انسداد رشوت ستانی بارے ریلی اور آگاہی مہم خوش آئند ہے، کنزیومر رائیٹس پروٹیکشن سوسائٹی

پیر 10 دسمبر 2018 23:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) کنزیومر رائیٹس پروٹیکشن سوسائٹی سکھرصدر سلیم حبیب میمن ،جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی نے سکھر میں انسداد رشوت ستانی ہفتہ مہم کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سکھر ڈویژن میر نادر علی ابڑو کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی اور آگاہی مہم کو خوش آئند قرار دیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے کرپشن مٹائو نئی نسل بچائو ریلی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر میر نادر علی ابڑو و دیگر کے ہمراہ نشتر روڈ ، مارچ بازار و دیگر اطراف کے علاقوں کا دورہ کراتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ہی رشوت اور کرپشن ختم کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن ختم کرنا ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ، کرپشن ایک سماجی ظلم ہے اور اسکی سزا دنیا میں بھی ہے اور آخرت بھی ہے ، انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ انسداد رشوت ستانی سکھر ڈویژن میر نادر علی ابڑو و دیگر سے اپیل کی ہے وہ اس مہم کو سرکاری دفاتراور دیگر نجی اداروں میں چلائے تاکہ صارفین کو کرپشن زدہ افسران سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں