عوامی مسائل کے حل کے لئے مثبت تعمیری جدوجہد کی روایت ہم نے ڈالی ، چیئر مین میلاد مصطفی کمیٹی

بدھ 23 جنوری 2019 18:16

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) میلاد مصطفے کمیٹی کے چیئر مین محمد غیاث الدین قادری نے شعبہ ویلفیر کے اراکین سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور عوامی مسائل کے حل کے مثبت تعمیری اور مہذب انداز سے جدوجہد کرنے کی روایت ہم نے ڈالی جس کے اچھے نتائج مرتب ہوئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پرآغا تابش خان تسنیم احمد عبدالرشید زاہد حسین محمد علی شیخ راشد خان اسحاق قریشی انعام الہی شمسی فرحان غوری عبدالواحد نذیر احمد وسیم شیخ صابر علی اطہر خان کاشف علی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی مقصد شہری مفاد اور اجتماعی کردار کا جائزہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ کاغذ اور قلم کا درست استعمال کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم نے سکھر ایجوکیشنل نیٹ ورک فائونڈیشن کے ساتھ مل کر سکھر یونیورسٹی کے قیام کی بھرپور جدوجہد کی دستخطی مہم چلائی آگاہی کیمپ لگائے جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کے دور میں سندھ اسمبلی سے سکھر یونیورسٹی کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی ،مثبت تعمیری اور مہذب انداز سے کوشاں ہیں اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں