کشمیر کی رہائشی خاتون نے روہڑی کے مکین سے پسند کی شادی کرلی

پولیس نے لڑکے کے گھر پر چڑھائی کے دو طالبعلموں سمیت تین افراد کو گرفتار لیا ،ورثاء کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج

پیر 22 اپریل 2019 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) کشمیر کے رہائشی خاتون نے روہڑی کے مکین سے پسند کی شادی کرلی ، پولیس نے لڑکے کے گھر پر چڑھائی کے دو طالبعلموں سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ، ورثاء کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج ، انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے نواحی علاقے کے مکین نوناری برادری سے تعلق رکھنے والے علی گل اور عمران نوناری نے پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کشمیر کے علاقے مانسہرہ (بالا کوٹ ) کی مکین مسمات صائمہ دختر زیب نے روہڑی کے علاقے دین محمد نوناری کے مکین واجد علی نوناری سے نو اپریل کو کراچی کی سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کی تھی شادی کے بعد گذشتہ رات سکھر کے پانچ تھانوں کی پویس کی بھاری نفری نے گائوں پر چڑھائی کر کے چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے آٹھویں جماعت کے طالبعلم محبوب ، اور دسویں کلاس کے باسط اور قائم کو زبردستی گرفتار کر کے لے گئے ہیںجو ہمارے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے ، ورثاء نے بالا حام سے نوٹس لیکرانصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں