پی پی پی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پہلا عوامی جلسہ نواب شاہ میں منعقد ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے،

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی سکھر میں پریس کانفرنس

جمعرات 20 جون 2019 21:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی پی پی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پہلا عوامی جلسہ نواب شاہ میں منعقد ہوگا،شام چھ بجے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، جمعرات کی شام سکھر پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ نوابشاہ میں زیرو پوائنٹ کے قریب جلسہ ہوگا اور ساٹھ ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں