سکھر پولیس کی کارروائیاں ،8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 20 جون 2019 21:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سکھر پولیس کی اسٹریٹ کرمنل، اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری مفرور اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس ترجمان کیمطابق صالح پٹ کی علاقے میں کاروائی، ایک ملزم محمد بخش مگسی اسلحہ سمیت گرفتار سنگل بور فن اور کارتوس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا،سائیٹ پولیس کی دوران ناکہ بندی سبزی منڈی کے قریب کاروائی منشیات فروش گرفتار،گرفتار ملزم میں شریف زادہ پٹھان شامل قبضہ سے 128گرًام چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا، اے سیکشن کی کاروائی میں مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم عبدالخلیق مھر گرفتارملزم کرائم نمبر 78/19 زیردفعہ 354، کے مقدمہ میں مطلوب تھا،سانگی پولیس کی کاروائی قبضہ مافیہ کے جرم میں ملوث دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج گرفتار ملزمان میں فضل الدین اور دائم شامل ہیں،پنوعاقل پولیس کی کاروائی مختلف مقدمات میں مفرور ملزم ایک ملزم وزیر چاچڑ گرفتارملزم مختلف مقدمات میں پنوعاقل پولیس کو مطلوب تھا،دادو پولیس کی کاروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب سومر میرانی گرفتار،کدھڑی پولیس کی کاروائی رہزنی کیس میں مطلوب ملزم ایک اعجاز جتوئی گرفتارملزم مختلف مقدمات میں پنوعاقل پولیس کو مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں