شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جی ایم سی میڈیکل کالج سکھر اور سی ایم سی لاڑکانہ کے ملازمین کا احتجاج جاری

بدھ 26 جون 2019 22:03

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جی ایم سی میڈیکل کالج سکھر اور سی ایم سی لاڑکانہ کے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے اور وائس چانسلر کی جانب سے 172 ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے والے مبینہ عمل کے خلاف احتجاجی سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر میں مظاہرے کی قیادت یونین رہنما چئیرمین ریاض احمد بھیو،برادی خان گڈانی،یار محمد کٹپر،محمد افضل مہر و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شیوا سکھر اور لاڑکانہ کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے جاری احتجاج کے بعد وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاء الرحمن اور انتظامیہ نے رہنماؤں کو یقین دلایا تھا کہ انکے جائز مطالبات جن میں بونس الاؤنس ،دو عدد ایمبولنس ،سنئیر ملازمین کی ڈی پی سی،سن کوٹہ سمیت دیگر مطالبات تین دن کے اندر حل کئے جائینگے لیکن افسوس کئی ماہ گذرنے کے باوجود ابتک ملازمین کے مطالبات تسلیم نہیں ہوسکے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں