دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال کا سامنا

ہفتہ 17 اگست 2019 17:29

سکھر۔17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سکھر بیراج کے مقام سے نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جبکہ گڈو بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 94 ہزار 787کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 54 ہزار985کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 28 ہزار 263 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 888کیوسک، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 59 ہزار 93 کیوسک، اخراج ایک لاکھ 42 ہزار 288کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، سیلابی پانی کی آمد کے باعث کچے کا 50 فیصد علاقہ زیر آب آٰچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں