ڈی آئی جی موٹر وے سندھ ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے گمبٹ بیٹ رانی پور ٹول پلازہ پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

پیر 19 اگست 2019 21:05

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈی آئی جی موٹر وے سندھ ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے گمبٹ بیٹ رانی پور ٹول پلازہ پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کا حکومت پاکستان کے طرف سے تقریباً ایک سال سے آغاز کیا گیا تھا یہ جاری اور ساری ہے اور اس کے تحت پورے پاکستان کے ہر سرکاری محکموں اہلکاروں اور ہر پاکستانی شہری نے اپنی انفرادی طور پر جتنا ہو سکتا ہے شجری کاری میں حصہ لینا ہے پودے اپنے ہاتھ سے لگانے ہیں ان کی نگہداش کرنی ہے تاکے ہماری دھرتی زیادہ سے زیادہ سرسبز ہوسکے اس وقت درختوں کی بہت ضرورت ہے آلودگی کے خاتمہ میں درخت جو کردار ادا کرسکتے ہیں وہ اہم ہیں آج اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اس کو پہلے بھی انسپیکٹر جنرل کے احکامات پر پورے پاکستان اور ساتھ سندہ کے جو زون ہیں اس میں شجرکاری مہم کو جاری رکھا ہوا ہے اورانشاء الللہ اسی جذبہ کے ساتھ جاری رکھیں گے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعاون کے ساتھ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر سید رضوان شاہ، ڈی ایس پی شوکت علی بھٹی، ایڈمن آپریشن سلیم حسین خواجہ، ایڈمن آفیسر غلام یاسین جکھرانی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے انسپکٹر شاہد شاھنواز بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں