چائے میں چینی زیادہ ہونے پر شوہر نے طیش میں آکر کلہاڑی مار کے بیوی کو قتل کردیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:46

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) چائے میں چینی زیادہ ڈالنے پر شوہر نے طیش میں آکر کلہاڑی مار کے بیوی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر کی مطابق پنوعاقل کے علاقے سلطان پور میں شوہر نے 55 سالہ بیوی کو چائے میں میٹھا تیز اور اچھی چائے نہ بنانے پر قتل کردیا ،سفاک شوہر نے اپنی اہلیہ صاقہ انڈھڑ کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم ابراہیم انڈھڑ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے،مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کیا گیا،جہاں قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئی ،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں