ڈپٹی کمشنر سکھر کا خریف کی فصل کے معائنے کے لیے تعلقہ روہڑی کا اچانک دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے سال 2019-20ء کی خریف کی فصل کے معائنے کے لیے تعلقہ روہڑی کے تپے کندھرا ، ہمر لوء اور روہڑی تعلقہ کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے ایک تپیدار کو معطل اور دو کو شوکاز نوٹیس جاری کرتے ہوئے انہیں تحریری طور پر جواب جمع کرانی کی ہدایت کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کو خریف کی فصل کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ ڈی سی سکھر نے تپے پر موجود عملے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کام میں کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں