سکھر، شراب، چرس و دیگر منشیات فروشوں کیخلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے،حاجی شریف بندھانی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی نے گٹکا، پان پراگ ودیگر مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت پر عائد پابندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شراب، چرس و دیگر منشیات فروشوں کیخلاف بھی اسی طرز پر کریک ڈائون کیا جائے، پان، گٹکا ودیگر نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت تو روک دی گئی ہے مگر شہر بھر میں شراب اور چرس کھلے عام فروخت ہورہی ہے، جو کہ پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنیوالے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی مسلم، حاجی خضر حیات، حاجی یامین، عبدالجبار راجپوت، حافظ شعیب و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حاجی شریف بندھانی نے کہاکہ عدالت و حکومت سندھ کی جانب سے پان پراگ، گٹکے کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے مگر افسوس کہ ضلع سکھر میں شراب اور چرس سرے عام فروخت کی جارہی ہے، جو کہ نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کچی شراب، چرس، افیون، بھنگ و دیگر منشیات فروخت کرنیوالے دھڑلے سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کیخلاف آخر کب کارروائی کی جائیگی، پان، گٹکا، مین پوری کیساتھ شراب، چرس ودیگر منشیات فروشوں کیخلاف بھی کریک ڈائون کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ سماجی برائیوں کے مکمل خاتمے بالخصوص منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کئے جائیں، جن تھانوں کی حدود میں منشیات فروخت کی جارہی ہے ان تھانوں کے ایس ایچ اوز کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اور چرس، شراب کی خرید و فروخت کو بھی مکمل طو رپر روکا جائے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں