نہروں کے کنارے آباد مکینوں کو متبادل جگہ و دیگر سہولیات فراہم نہ کئے جانے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

جمعرات 23 جنوری 2020 23:05

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سکھر کے نہروں کے کنارے آباد مکینوں کو متبادل جگہ و دیگر سہولیات فراہم نہ کئے جانے کے خلاف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام رائیس کینال کے متاثرین کی بڑی تعداد نے سول سوسائٹی کے نمائندگان نصیر گوپانگ،نعیم محمدانی،آصف راجپوت،مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،اشفاق بھٹی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر سول سوسائٹی کا کہنا تھا کے محکمہ آبپاشی نے عدالتی احکامات کی آڑ میں دریائے سندھ کے کنارے آباد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں گھروں کو مسمار کرکے لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے لوگ کھلے آسمان تلے بییارو مددگار حکومتی امداد اور متبادل جگہ فراہم کرنے کے بجائے جھوٹے دلاسے دے رہی ہے عدالت کی جانب سے کینالوں پر آپریشن ایک سال بند کرنے کے احکامات خوش آئند ہیں لیکن اب حکومت وقت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کینال متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے سمیت انکو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے موئثر پالیسی بنائیں تاکہ انکے انکیزخموں پر نمک پاشی کی بجائے مرہم رکھا جا سکے سول سوسائٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے کینال متاثرین کو درپیش مسائل سے نجات دلانے سمیت انکی بھرپور حکومتی معاونت فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں