ڈپٹی کمشنر سکھر کا سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر کے ھمراہ غریب آباد میں آگ لگنے سے متاثرہ دکانوں کا دورہ

پیر 17 فروری 2020 23:54

سکھر 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رانا محمد عدیل نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، حاجی عبدالستار راجپوت، اعظم خان، بابو فاروقی و دیگر کے ہمراہ غریب آباد میں دکانوں کو آگ لگنے کے باعث 5 افراد کے جاںبحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر متاثرہ دکانوں کا دورہ کیا اور لواحقین سے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پررانا محمد عدیل کا کہنا تھا کہ دکانوں میں آگ لگنے کے باعث باپ، بیٹوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر دلی صدمہ پہنچا ہے، ہم لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کے متاثرہ دکانداروں اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں