میئر سکھر کی زیر صدارت بلدیہ اعلی سکھر کا ہنگامی اجلاس، راشن کی تقسیم سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے

پیر 30 مارچ 2020 23:50

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت بلدیہ اعلی سکھر کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان, میونسپل کمشنر محمد علی شیخ, یوسی چیئرمینز سمیت خواتین, اقلیتی, لیبر اور یوتھ ممبران نے شرکت کی. ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کا مقصد موجودہ حالات کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سمیت اس سے متعلقہ دیگر اہم مسائل پر غور و خوص کیا جانا تھا، اجلاس میں یوسی چیئرمینز و ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا جبکہ راشن کی تقسیم کے حوالے سے مخصوص بلیک میلر ٹولے کی تنقید پر کان دھرے بغیر نیک عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کئے جانے والے جھوٹے پروپگینڈے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے، اس نیک عمل کا اجر ہمیں اللہ دے گا نہ کہ بلیک میلر ٹولہ، جھوٹے پروپگینڈے کو کچلتے ہوئے خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا. انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ آئندہ 10-12 روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس دوران اپنی موجودگی گھروں میں یقینی بنائیں تاکہ کورونا کی وباء سے جلد از جلد چھٹکارا مل سکے کیونکہ کورونا سے بچائو کا واحد حل احتیاط ہی.

اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین کونسل کی جانب سے رکن قومی اسمبلی اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی. قبل ازیں نماز ظہر کے بعد کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی �

(جاری ہے)

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں