سکھر میں لاک ڈاؤن برقرار ،شہری گھروں تک محدود

منگل 31 مارچ 2020 22:14

سکھر۔ 31مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی خصوصی ہدایات پر سکھر میں قائم کرنطینہ سینٹرز پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پراپر کٹس فراہم کردی گئیں، ترجمان پولیس کے اعلامیہ کیمطابق ڈیوٹی کے بہتر فرائض انجام دی کیلئے تعینات تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو کٹس فراہم کی گئی ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے قائم لیبر کالونی، اور تبلیغی مرکز یوسف مسجد میں قائم قرنطینہ سینٹرز تعینات افسران و اہلکاروں کو پراپر کٹس دی گئیں،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے تمام افسران و اہلکاروں کو تمام حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں