ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرکے کورونا ایمر جنسی کے تحت سول ہسپتال سکھر میں کام شروع کر دیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:29

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ینگ ڈاکٹرز نے سول ہسپتال سکھر میں کورونا ایمر جنسی نافذ ہونے کے بعد 13 ماہ سے جاری احتجاج ختم کرکے کرونا ایمر جنسی کے تحت ہسپتال میں کام شروع کر دیا ، ینگ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر عبدالمجید جتوئی لال ملک اور ڈاکٹر ماریہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ انسانیت کے ناطے کیا ہے، 13 ماہ سے پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹرز کو شہید محترمہ میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی انتظامیہ 13 ماہ سے نتخواہیں نہیں دے دہی۔

(جاری ہے)

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں تنخواہیں نہ ملنے پر کافی مشکلات کا سامنا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کرونا ایمر جنسی کے باعث ہم نے سول اسپتال میں کام تو شروع کر دیا ہے لیکن ہمیں کٹس فراہم نہیں کی جا رہیں۔ اپنے پیسوں سے ماسک اور گلوز خرید کر اسپتال میں کام کر رہے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں