پاکستان کی نعمت بڑی جہدو جہد کے بعد حاصل ہوئی ہے، سربراہ تنظیم پاکستانی

بدھ 12 اگست 2020 23:48

سکھر۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم سب کے بڑوں نے بڑی قربانیاں دیں۔یہ نعمت بڑی جہدو جہد کے بعد حاصل ہوئی ہے۔آج کا نوجوان ان لازوال قربانیوں کو اپنی آنکھوں دیکھ لیتا تو اسے احساس ہوتا کی آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی۔لیکن افسوس آج ہم جشن آزادی منانے کے لئے جو خرافات موٹر سائیکلز میں سلینسر نکال کر چلانا،باجے بجا کر شور شرابا کرنا یہ ہمیں زیب نہیں دیتا۔

بحثیت پاکستانی اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں۔

(جاری ہے)

گھروں،محلوں اور تجارتی مراکز کو پاکستانی پرچموں سے سجائیں۔سرسبز پاکستان کے لئے درخت لگائیں۔ریلیاں نکالی جائیں۔سیمنارز اور مذاکروں میں وطن اور افواج پاکستان سے محبت کے لئے شعور بیدار کیا جائے۔پاکستان کے لئے دی گئی لازوال قربانیوں سے آگاہی دیں۔قائد اعظم محمد علی اور علامہ اقبال سمیت دیگر ہیروز کے بارے نئی نسل کو بتائیں۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر پاکستان کے مفادات کے لئے کام کریں اور افواج پاکستان پر ناز کریں، پاکستان کی آزادی پر بری نظر ڈالنے والے ملک دشمن عناصر کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں