سکھر پولیس کی اہم کارروائی باپ بیٹے کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

منگل 20 اکتوبر 2020 22:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سکھر پولیس کی اہم کارروائی باپ بیٹے کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتارترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق چند روز قبل پنوعاقل کے نواحی علاقے بائیجی میں باڑے کی دیوار گرنے کے معاملے پہ مسلح ملزمان نے باپ بیٹے پہ گولیاں برسائی تھی فائرنگ کے نتیجے میں والد اربیلو اور بیٹا پرویز چاچڑ جانبحق ہوگئے تھے جبکہ ایک بیٹا شاہ بیگ زخمی ہوگیا تھا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے آج مغفی اطلاع پہ کاروائی کرکے مقدمے میں مطلوب دو نامزد توقیر اور آزاد ماکو نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا واقع کا مقدمہ مقتول کے بیٹے شاہ بیگ کی مدعیت میں 5 نامزد جبکہ ایک نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں