ھ* مہنگائی اور کرپشن جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں،اصلاح الدین

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:00

3 سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں غربت ، مہنگائی اور کرپشن جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں ،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکمران ملکی اثاثہ جات کو گروی رکھ کراور قوم کوقرضوں کی دلدل میں دھکیل کر اس کو خوشحالی اور ترقی کا نام دے رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سمیت غیر وں کے منصوبے ہمارے ملک کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن نے معشیت کا پہیہ جام کر دیا ہے تو دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور مظلوم عوام کا پہیہ جام کر رکھا ہے ، اس وقت ملک بے شمار مسائل کا شکار ہو رہا ہے جس میں نظام تعلیم کا ناقص معیار ، طبی سہولیات کا فقدان، لوڈشیڈنگ کا عذاب ، بے روزگاری اور جرائم شامل ہیں عوامی نمائندے ایوانوں میں بیٹھ کرعوامی خدمت کے لیے پلاننگ کی بجائے اپنی اپنی کرپٹ لیڈرشپ کو بچانے اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھنے میں مصروف عمل ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن کے خلاف منعقد ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں حاجی ہارون میمن ، ظہیر الدین شیخ ، فرقان مغل ، شجاع الدین شیخ ، صفیان انصاری ، پبپو بھائی و دیگر شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اصلاح الدین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل حکومت عوام کو دیگر مسائل میں الجھا کر عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹارہے ہیں آئے دن بجلی اور اشیائے خوردنوش بالخصوص آٹا چینی ،دالیں، گھی کومزید مہنگاکر دیا گیا ہے تو دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے طبی سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں ، عوام کو دیگر مسائل میں الجھا کر انکا دیہان کرپشن اور مہنگائی سے ہٹایا جا رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو عوامی بنیادی مسائل میں کوئی دلچسپی نظر نہیںآرہی ہے ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کرپٹ سیاسی نمائندگان اور بیورو کریٹس ملک کو دونوں ہاتوں سے لوٹ رہے ہیں ،عوام مہنگائی ،بے روزگاری ،سڑیٹ کرائم اور کرپشن کے ظلم کا شکار ہیںپوری دنیا میں جمہوری نظام اور منتخب حکومتوں کی کامیابی کا پیمانہ یہ ہے کہ اولین ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کو روٹی، روزی ،کپڑا، شیلٹراور جان ومال کا تحفظ مہیا کرے او ر ریاست کو فلاحی ملک بنا یا جائے ،حکمرانی کسی بھی پارٹی کی ہو لیکن عوام کو سہولتیں مہیا کرناموجودہ حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ،حکمران ہوش کے ناخن لیں، کرپشن اور ریاستی وسائل پر عیاشی چھوڑیں، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر فی الفور ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن اورمہنگائی کو کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور احتجاجی تحریک کاآغاز کیا جائیگا اجلاس میں مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران و کرپٹ بیورو کریٹس کو فوری ہٹا کر انکی جگہ ایماندار اور وطن عزیز سے مخلص افسران اور بیورو کریٹس تعینات کئے جائے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں