مساجد کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں،علامہ راشد محمود سومرو

منگل 24 نومبر 2020 21:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ آج عدالت عالیہ کے فیصلے نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اظہار تشکر کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے مساجد کے حوالے سے عدالت کو گمراہ کرنے کی جو کوشش کی تھی انکا جواب انتظامیہ کومل چکا ہے عدالت عالیہ کی جانب سے ہمارا موقف سننے پر عوام میں عدالتوں کا اعتماد مزید بحال ہوگیا اگر ملک میں دیگر سرکاری ادارے بن سکتے ہیں تو مساجد بھی تعمیر ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا اور بعد ازیں جامعہ حمادیہ مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جییو آئی کارکنان سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ جییو آئی رہنما مولانا محمد صالح انڈھڑ،مفتی سعود افضل ہالیجوی،حافظ غلام محمدکندھر،حافظ غلام مصطفی برڑو،مولانا محمدرمضان پھلپوٹو،قاری لیاقت علی مغل،قاری عبداللہ مہاجر مکی سمیت وکلاء ٹیم کے اراکین ایڈوکیٹ سکندر علی جتوئی،حماد اللہ شاہ،غلام سرور بلیدی،کریم بخش سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر کارکنان نے جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ،مولانا محمد صالح انڈھڑ سمیت دیگر علماء کرام و وکلاء برادری کومساجد کے تحفظ کیلئے جدوجہد اور فیصلہ حق میں آنے کی خوشی میں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی اور مبارکباد پیش کی ، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کے جے یوآئی نے ہمیشہ اسلامی نفاذ کے قیام کی جدوجہد کی ہے اور انشاء اللہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وطن عزیز میں بہت جلد اسلامی نفاذ کا قیام عمل میں آئیگا ،جییو آئی کی عوامی اور تحفظ اسلام کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کارکنان کو ہدایات دی کہ وہ جے یو آئی کے مشن کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا 26نومبر کو لاڑکانہ میں منعقد شہید اسلام کانفرنس ملک کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی جس میں لاکھوں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرکے شہید اسلام قائد سندھ علامہ ڈاکڑ خالد محمود سومرو کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں