سندھ کی ثقافت اور تاریخ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،نور محمد تنیو

بدھ 2 دسمبر 2020 18:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) مہران ادبی اینڈ ثقافتی فورم سندھ کے سیکریٹری جنرل نور محمد تنیو ، ایڈوکیٹ ہادی بخش بھٹ و دیگر نے سکھر پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی عدم توجہی کے باعث سندھ کی ثقافت اور سندھ کے تاریخ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، سندھ کے قدیمی و تاریخی مقامات کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ مقامات خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں ، سندھ کے تاریخی و قدیمی نواردات چوری ہو چکے ہیں قبضہ مافیا نے تاریخی مقامات کو مسمار کرکے قبضہ کر رکھا ہے لیکن افسوس حکومت وقت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، مہران ادبی اینڈ ثقافتی فورم سندھ سندھ کی تاریخی و قدیمی ثقافتوں کی فلاح و بہبود اور انکی حفاظت کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگا ، انہوں نے کہا کہ سندھ کا تعلیمی معیار انتہائی خراب ہو چکا ہے ، نوجوان نسل کی نصاب میں سندھ کی تاریخ کے حوالے سے کوئی سبق نہیں ہیں جس کی بدولت وہ سندھ کی تاریخ کا مطالعہ کر سکیں ،تعلیمی درسگاہوں میں لائبرری نہ ہونے کے برابر ہے ، سندھ کی تاریخی و قدیمی ورثہ کو بچانے اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مہران میوزیم اینڈ لائبرری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو ایک مکمل تعلیمی ادارہ ہوگا جس میں پرائمری تا ہائی گریجوئٹ کے طلباء حقیقی بنیادوں پر تعلیم حاصل کر سکے گے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں