سکھر، نواز شریف اورشہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے ایصال ثواب کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع میںفاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے ایصال ثواب کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے زیر اہتمام ن لیگ ضلعی سیکریٹریٹ دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی،جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان،سکھر ڈویڑن کے صدر امداد علی بلو،جنرل سیکریٹری علی اصغر ملہن،منارٹی ونگ سندہ کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر وشن داس،آغا عارف درانی،احمد حسین بھٹی،شیر محمد الرو،گل حسن کھوسو،عبدالفتاح ابڑو،مکیش کمار،نانک رام،ھری لال،شنکر لال سمیت عہدے داروں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورمرحومہ کے بلنددرجات کیلئے دعا کی گئی ، پی ایم ایل ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی و دیگر رہنمائوں نے ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ والدہ ماجدہ کی رحلت ایک بڑا صدمہ ہین لیگ کے تمام کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں انکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس کو جگہ عنایت فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید میرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، عمران خان اپنی دلفریب تقریروں سے عوام کو اب مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ، انشائ اللہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف عمران خان کے جھوٹے ہتھکنڈوں کا سامنا کر کے عوام کے سامنے ایک بار پھر سرخرو ہونگے ، پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام پی ٹی آئی کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے ن لیگ کے کارکنان عمران حکومت کی سیاسی انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے حکومت کی سیاسی دبائوکے باوجود کارکنان آج بھی ن لیگ کے قائدین کیساتھ کھڑے ہیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں