انجمن تاجران بندر روڈ سکھر کے انتخابات ،صدر ناظم الدین شیخ سمیت دیگر اراکین متفقہ رائے سے منتخب

منگل 21 ستمبر 2021 21:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) انجمن تاجران بندر روڈ سکھر کے انتخابات ،صدر ناظم الدین شیخ سمیت دیگر اراکین متفقہ رائے سے منتخب ،ہم اپنی تمام صلاحیت ممبران کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وقف کردینگے ،نومنتخب صدر و دیگر عہدے داروں کا عزم ،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بندر روڈ سکھر کے انتخابات و عہدے داروں کے چناؤ کے سلسلے میں ممبران نے متفقہ طور پر عہدے داروں چناؤ عمل لاکر عہدے داروں کو بلامقابلہ منتخب کیا جس کے مطابق انجمن تاجران بندر روڈ سکھر کیلئے صدر ناظم الدین شیخ ،نائب صدر دانش عثمان،نائب صدر دوئم جے پرکاش ،جنرل سیکریٹری عبدالصمد ،جوائنٹ سیکریٹری حسن ،جوائنٹ سیکریتری دوئم محمد طارق خان،پریس سیکریٹری کیلئے وقار شیخ بلا مقابلہ منتخب قرار پائے بعد ازیں نومنتخب اراکین کا تعارفی اجلاس صدر ناظم الدین شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا نومنتخب عہدے داروں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ممبران کا تعاون ہی عہدے داروں کیلئے حوصلے کا باعث ہے ہم اپنی تمام صلاحیت ممبران کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وقف کردینگے،ممبران جلد بندر روڈ پر نمایاں تبدیلی محسوس کرینگے نومنتخب صدر ناظم الدین شیخ و دیگر اراکین نے اپنے خطابات میں جنرل ٹیکس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل ٹیکس کے حوالے سے تاجر برادری کیلئے آسان فارمولا پیش کرے کیونکہ کورونا وبائ کی وجہ سے تاجر برادری برادری پہلے ہی معاشی مشکلات و پریشانی کا شکار ہے ایسے حالات میں تاجروں کو ریلیف دینے کے بجائے تاجر برادری پر جنرل ٹیکس ک بم گرانا کسی صورت درست اقدام نہیں ہے ایف بی آر ایسا راستہ فراہم کرے جوتاجر برادری کو قابل قبول ہوں عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ایف بی آر (پی، او، ایس)ڈوائس کے زریعے تاجروں کے کھاتوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے جو کسی بھی طرح مناسب عمل نہیں ہے ہم ایسے تاجر دشمن عمل کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے انجمن تاجران بندر روڈ سکھر کے ممبران سے اپیل کی ہے کہ جن ممبران کو ایف بی آر کے نوٹس ملے ہیں وہ عہدے داروں سے فوری رابطہ کریں تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے ممبران کو جنرل ٹیکس سمیت دیگر درپیش مشکلات سے چھٹکارا دلایا جاسکے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں