سکھر :درجنوں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث معمر ملزم دین محمد عمرانی گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 22:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے شہر سمیت دیگر علاقوں سے درجنوں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث معمر ملزم دین محمد عمرانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل چوری کیلیے استعمال کیے جانے والے آلات و دیگر سامان برآمد کرلیا ہے کاروائی ایس ایچ او روہڑی ثنائ اللہ کونھارو کی نگرانی میں لائی گئی، ملزم کے پاس سے اسکرو، پانے ہتھوڑا, کٹر سمیت دیگر آلات برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایس ایس پی سکھر پولیس عرفان علی سموں کے مطابق گرفتار ملزم شہر سمیت مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا ، پولیس نے روہڑی کے علاقے مچھر کالونی میں کاروائی کرکے بلوچستان کے علاقے بولان سے تعلق رکھنے والے ملزم دین محمد کو دھر لیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں