سکھر پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی، رمضان آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزیاں

شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت،مختلف تھانوں کی حدود میں قائم ہوٹلوں پر روزہ خوروں کا رش بڑھ گیا، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، ایس ایس پی اور کمشنر سکھر سے نوٹس لینے کامطالبہ

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) سکھر پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی، رمضان آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزیاں، شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت،مختلف تھانوں کی حدود میں قائم ہوٹلوں پر روزہ خوروں کا رش بڑھ گیا، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، ایس ایس پی اور کمشنر سکھر سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران سکھر پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کے باعث رمضان آرڈنیس کی کھلے عام خلاف ورزیاں شرو ع ہو گئیں ہیں، سکھر کے مختلف علاقوں میں قائم اسپتالو ں کے قریب اور شہر کے کئی ہوٹلوں پر بنا اجازت کھلے عام چائے، کھانا اور روٹیاں فروخت کی جارہی ہے اسپتالوں کے قریب قائم ہوٹل مالکان نے سکھر انتظامیہ سے اسپتالوں کے مریضوں اور تیماداروں کو چائے، کھانے پینے کیلئے سہولیات دینے کیلئے اجازت لے رکھی ہے تو شہر میں ہوٹل مالکان بھی پولیس کی مدد سے اپنا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے افسوس رمضان کے ایام میں شہریوں کو چائے، کھانا پیش کیا رہا ہے ہوٹل پر کھلے عام کھانا ملنے کی اطلاع پر روزہ خوروں کی بڑی تعداد نے ہوٹلوں کا رخ کیا اسی طرح شہریوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہوٹلوں کے اندر اور باہر رش لگا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ کئی مقامات پر ریڑھیوں پر بھی چاٹ ،دہی بھلے فروخت کئے جارہے ہیں سکھر شہر میں کھلے عام رمضان آرڈینس کی خلاف ورزیوں پر شہریوں نے سکھرپولیس اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رمضان آرڈینیس پر عملدرآمد کراتے ہوئے رشوت کے عیوض اجازت دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں