سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ

منگل 26 مارچ 2024 16:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران2ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا گیا، پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ سکھر کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ڈپٹی جوباغ سعید آباد لنک روڈ کے قریب ملزموں کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دونوں ڈاکو موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والے ملزموں کی شناخت انور نون اور خادم حسین کے نام سے ہوئی، دونوں سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں