ّسکھرشہر میں صفائی کی صورتحال خراب، شاہرائوں پر کچہرے کے ڈھیر،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 16 اپریل 2024 00:55

6سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) بلدیہ اعلیٰ سکھر و سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کی غفلت،شہر میں صفائی کی صورتحال خراب،تجارتی و رہائشی علاقوں سمیت مصروف شاہرائوں پر کچہرے کے ڈھیر،شہریوں کو مشکلات کا سامنا، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن و سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی و بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی و غفلت کے باعث ابتک شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بحال نہیں ہوسکا ہے شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے باعث لوگ عید کے تینوں روز بھی سخت مشکلات سے دوچار رہے،عوامی شکایات کے باوجود گنجان ا?بادی والے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جمع رہنے کے باعث ان سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے تو شہر کے مختلف مقامات مصروف ترین شاہرائیں بھی گندگی کا منظر پیش کررہی تھی،عید گذرنے کے باوجودانتظامیہ یا متعلقہ محکمہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں شہر میں صفائی کا عملہ صفائی ستھرائی کے لئے کوئی کام کرتا دکھائی نہیں دیا رہا ہے انتظامیہ نے اعلانات کئے تھے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل طور پر بحال رکھا جائے گا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن افسوس شہر کے اکثریتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور ان سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے شہری وسماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سخت تنقید کانشانہ بنایا اور بالا حکام سے نوٹس لیکر صفائی نظام کو بہتر بنانے سمیت غفلت برتنے والے عملے کو معطل کرکے انکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں