صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندہ غلام نبی میں چار روزہ دورے کے تیسرے روز سکھر پہنچ گئے

منگل 16 اپریل 2024 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندہ غلام نبی میں چار روزہ دورے کے تیسرے روز سکھر پہنچ گئے ، سکھر میں قیام کے بعد وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ آج صبح گھوٹکی جائیں گے ، جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے چار روزہ دورے کے آج آخری روز ہے ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ آج ایس ایس پی آفس گھوٹکی میں امن و امان کے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے ،گھوٹکی میں امن و امان کے متعلق منعقد اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن اور ڈی آئی جی میرپور خاص شرکت کریں گے ، اجلاس سکھر ڈویژن کے ایس ایس پیز ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے علاوہ حیدرآباد اور ایس ایس پی بینظیر آباد خصوصی شرکت کریں گے گھوٹکی کے دورے کے بعد سکھر میں امن و امان کے متعلق اجلاس منعقد ہوگا ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے علاؤہ ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی سکھر ڈویژن بھر کے ایس ایس پیز سمیت شرکت کریں گے ،اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو ایس ایس پی سکھر شھید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں کے متعلق بریفنگ دیں گے ، اجلاس میں پریا کماری کے متلعق صوبائی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کے سربراہ اپنی ٹیم کے ہمارے شرکت کریں گے ،جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکانی اور ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ ، ایس ایس پی بینظیر آباد تنویر تنیو پریا کماری کیس پر بریفنگ دینگے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں