نیوگوٹھ کے مکینوں کا ترقیاتی کام مکمل نا کئے جانے کے خلاف سڑک بلاک کرکے احتجاج

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) نیوگوٹھ کے مکینوں کا ترقیاتی کام مکمل نا کئے جانے کے خلاف سڑک بلاک کرکے احتجاج ، سال گذرنے کے بعد بھی کام ادھورے، مکمل نا ہوسکے ہیں، علاقہ مکین سمیت شہری دورے عذاب میں مبتلا ہیں بالا حکام سے نوٹس لیکر ترقیاتی کام جلد مکمل کرائیں مظاہرین تفصیلات کے مطابقنسندھنکے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتظامیہ و منتخب عوامی نمائندگان کی عدم توجہی مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر ہونی والی سڑک سال گذرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکے ہیں گذشتہ روز ترقیاتی کام میں سست روی و علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات پر نیو گوٹھ کے علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نیعلاقہ معززین کی قیادت میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سکھر انتطامیہ،ٹھیکیدار ،منتخب نمائندگان و بلدیاتی نمائندگان کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی احتجاج کے باعث نیو گوٹھ روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت کئی گھنٹے معطل رہی اس موقع پر علاقہ معززین و مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2023کی اسکیم کے تحت ترقیاتی کام شروع ہوئے اور 2023 کو ہی تیار کرنا تھا لیکن افسوس 2024بھی آگیا لیکن کام مکمل نہیں ہوسکے ہیں ٹھیکیدار ایک ہفتہ کام کرکے دو دو ماہ لاپتہ ہوجاتا ہے سڑک پر پتھر ڈال دیئے لیکن افسوس اس پر ڈامبر نہیں ڈالا گیا گاڑیاں گذرنے کی وجہ پتھر سلپ ہوکر راہگیروں اور دکانداروں کو لگتے ہیں جس سے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کاموں میں سست روی اختیار کرنے کی وجہ سے علاقے کے مکینوں سمیت مسافر گاڑیوں کو ا?مد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انتظامیہ مذکورہنسڑکنکی فوری تعمیر کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کو تیار نہیں ہے دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں سمیت راجپوت بندھانی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شریف بندھانی و دیگر عہدے داروں ن نے سکھر انتظامیہ سمیت،نبلدیاتینمنتخب نمائندگان کی حالیہ کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر بلدیات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلاکر ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں