سندھ میں فٹبال گیمز کے فروغ کیلئے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نارمیلائیزر کمیٹی سندھ کی پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان

پیر 2 مارچ 2020 23:56

سکھر۔ 2مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نارمیلائیزر کمیٹی نے سندھ میں فٹبال گیمز کے فروغ کے لئے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نارمیلائیزر کمیٹی سندھ کی پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، اعلامیہ کے مطابق پانچ رکنی سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نارمیلائیزر کمیٹی میں چیئرمین خواجہ عبید الیاس سمیت اراکین میں دانش بلوچ، خرم کے جمالی، قاسم جمال، نجف اقبال شامل ہیں، پانچ رکنی کمیٹی کے اعلان کے بعد سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھرمیں بھی فٹبال لورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، سکھر فٹبال گیمز سے وابستہ لورز و سنیئر کھلاڑیوں سراج احمد، اسفند یار منگی، زاہد سعید، عابد حسین، استاد رضا محمد لاسی، آفتاب احمد، آصف آخوند، سید دولت شاہ سمیت دیگر پلئیرز نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارمیلائیزر کمیٹیکی جانب سے سندھ میں فٹبال گیمز کے فروغ کے لئے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نارمیلائیزر کمیٹی سندھ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نومنتخب کمیٹی کے اراکین سے امید ظاہر کی ہے کمیٹی سندھ میں فٹبال گیمز کے فروغ، سرگرمیوں کے انعقاد سمیت فٹبال سے وابستہ کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں