صوابی ، مقامی فن کار کو قتل کر دیا گیا، پولیس اہلکار نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:34

صوابی۔26نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) پشاور سیکرٹریٹ میں تعینات پولیس اہلکار موٹر سائیکل ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران صوابی کی گوہاٹی نہر میں گر جانے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک مقامی گلو کار کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل سبز علی سکنہ شیر علی کوٹھے گوہاٹی ہفتہ کی صبح گوہاٹی نہر کے مقام پر موٹر سائیکل ڈرائیونگ سیکھ رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل ان سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری اور وہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا بعد ازاں مقامی غوطہ خوروں نے اسکی لاش کو نکال لی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مسماة (ح)بیوہ درویش سکنہ زرین بانڈہ کوٹھا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس کے شوہر درویش کو گھر سے لے گئے بعد ازاں ہفتہ کی صبح بام خیل پنج پیر بائی پاس روڈ پر اس کی لاش ملی بتایا گیا ہے کہ مقتول ایک مقامی گلو کارتھا اور اکثر محفل موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کرنے کے لئے جایا کر تا تھا صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں