صوابی،ضمنی انتخابات میں فضل رحیم تحریک انصاف کے امیدوار عاقب اللہ کے حق میں دستبر دار

اتوار 16 ستمبر 2018 18:50

صوابی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) عوامی ورکرز پارٹی حلقہ پی کے 44صوابی2کے امیدوار فضل رحیم تحریک انصاف کے امیدوار عاقب اللہ کے حق میں دستبر دار ہو گئے اس فیصلے کا اعلان انہوں نے عوامی ورکرز پارٹی ضلع صوابی کے جنرل سیکرٹری جاوید خان ، ضلع بونیر کے صدر گل رحمن اور پی ٹی آئی کے امیدوار عاقب اللہ اور جنرل سیکرٹری ضلع صوابی میجر (ر) فدا حسین کی موجودگی میں یو سی مانیری کے صدر حیاء خان کے حجرہ میں کیااس موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فضل رحیم کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی سیاست کر نے والے لوگ ہیں ہم نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے ہم اس ملک میں عمران خان کے کرپشن مٹائو تحریک کی بھر پور حمایت کر تے ہیں عاقب اللہ خان نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ہم عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں کو مایوس نہیں کرینگے ہم نے پہلے بھی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کر کے کامیابی سے ہمکنار کیا تھا اور آئندہ بھی کرینگے عاقب اللہ خان نے عوامی ورکرز پارٹی شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ہم عوامی ورکرز پارٹی کے ساتھ مل کر صوابی کے عوام کی تقدیر بدلیں گے ہم دونوں کا ایجنڈا صرف غریب عوام کی خدمت اور کرپشن کا خاتمہ ہے اس لئے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں