صوابی ،بام خیل اور ٹوپی میں گیس فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا

سیاست سے بالا تر ہو کر صوابی کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے، ضلع کے ہر گھر کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صوابی کے علاقے بام خیل اور ٹوپی میں گیس فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ گیس منصوبوں کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی پہنچے اور صوابی کے علاقے بام خیل اور ٹوپی میں تقریبا دس کروڑ روپے کی لاگت سے بڑے گیس کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

گیس فراہمی کے منصوبے سے تقریبا 10 ہزار گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر صوابی کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ گیس کی دستیابی علاقے کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر گھر کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بام خیل اور ٹوپی میں گیس کی فراہمی کے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ، رنگیز خان، تحصیل ناظم سہیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں