وویمن یونیورسٹی صوابی کو3کروڑ16لاکھ روپے سکالر شپ کی مدمیں دے دیئے ہیں ، اسد قیصر

ہم سب کی اجتماعی جدوجہدکی بدولت ہی ایک تعلیم یافتہ اورکامیاب معاشرہ پروان چڑھ سکتاہے، وطن عزیز کے بچے بچے اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناپاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 23:25

وویمن یونیورسٹی صوابی کو3کروڑ16لاکھ روپے سکالر شپ کی مدمیں دے دیئے ہیں ، اسد قیصر
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ وویمن یونیورسٹی صوابی کواب تک3کروڑ16لاکھ روپے سکالر شپ کی مدمیں دیئے گئے ہیں جس سی316طالبات اب تک احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ پروگرام سے مستفیدہوگئی ہیں، ہم سب کی اجتماعی جدوجہدکی بدولت ہی ایک تعلیم یافتہ اورکامیاب معاشرہ پروان چڑھ سکتاہے، وطن عزیز کے بچے بچے اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناپاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے وویمن یونیورسٹی ضلع صوابی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کی سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی نے وویمن یونیورسٹی صوابی کیلئے 50لاکھ روپے گرانٹ دینے کابھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے قائداعظم پبلک سکول اینڈکالج میں مستحق افرادمیں ویل چیئرزاورسلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔

سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ اعلیٰ تعلیم وتربیت کی بدولت ہی ہم دنیامیں ناک کماسکتے ہیں،موجودہ حکومت نے تعلیم میں اصلاحات لانے اورپسماندہ طبقوں کیلئے زیورتعلیم سے آراستہ کرانے کابیڑہ اٹھایاہے۔انہوں نے ضلع صوابی میں تعلیم،بجلی،کھیل اورطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے گئے ہیں،صوابی کے عوام اب ان سہولیات سے استفادہ کرنے کیلئے کسی دوسرے ضلع نہیں جائیں گے بلکہ تھوڑی مصافت پران سہولیات سے مستفیدہوں گے۔

انہوں نے یونیورسٹی کے پروفیسرزپرزوردیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کے ہراستادطلبائ وطالبات کواپنے بچوں کی طرح پڑھائی کریں،یہ تعلیمی ادارے ان طلبہ کیلئے گھراوراساتذہ ماں باپ کی حیثیت رکھتے ہیں،یہ طلبہ جب ملک،قوم اورعلاقے کانام روشن کریں گے تو ان کیساتھ انکے اساتذہ کابھی اچھے الفاظ میں ذکرکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ انسان کی ترقی میں کسی چیزکی رکاؤٹ نہیں ماسوائے اس کے سوچ کی،ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے سوچ اورارادوں کوبدل کرنے جدوجہدکرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اچھی،مثبت اورتاروں پرکمندڈالنے کے سوچ ہی کی بدولت نہ ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں بلکہ اپنامنزل مقصودبھی حاصل کرسکتے ہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں