صوابی،ذہنی مریض سٹیفا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

بدھ 27 مارچ 2024 20:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ذہنی مریض سٹیفا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ باسط سکنہ مانیری پایان جن کی دماغی توازن درست نہیں گزشتہ چھ یوم دن اپنے گھر سے باہر نکل کر واپس نہں آیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ان کے رشتہ داروں نے تلاش شروع کردی اس دوران انکی لاش سٹیفا نہر سے برآمد سے برآمد ہوئی مقامی لوگوں نے نہر کے جال میں پھنسے والی لاش کو نہر سے نکالا اور لواحقین کے حوالہ کردیا ۔بعد ازاں اسے سپردِ خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں