صوابی ،کارخانے کے کچن میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ ،کچن کا کمرہ گرنے سے دو محنت کش شدید زخمی

منگل 8 جنوری 2019 16:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) گدون صنعتی بستی میں کارخانے کے کچن میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکے سے کچن کا کمرہ گرجانے سے دو محنت کش شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو برن ہسپتال واہ کینٹ منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ گدون اسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق گدون صنعتی بستی میں واقع ایک کارخانے آباسین رولنگ ملز کے کچن میں گیس بھرا ہوا تھا اس دوران کمرے کا دروازہ بند ہو جانے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا اور کمرہ دھماکے سے گر گیا جس کے نتیجے میں دو مزدور انور ولد علی بہادر سکنہ بونیر اور نیک محمد ولد غلام محمد سکنہ مہاجر کیمپ گندف بری طرح جھلس اور زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر برن ہسپتال واہ کینٹ منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں