ْصوابی، پولیس کی کارروائی ،ٹرانسفارمر سے کوائلز چوری کرنیوالا 2 رکنی بین الضلاعی چور گروہ گرفتار

جمعہ 21 جنوری 2022 16:33

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) تھانہ تورڈھیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرانسفارمرسے کوائلز چوری کرنے والا 2 رکنی بین الضلاعی چور گروہ گرفتارکر کے چوری شدہ کوائلز و دیگر اوزار برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی ہدایت پر صوابی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے چوروں کے خلاف سرگرم عمل ہے کچھ عرصہ قبل درمیانی شب گل آباد جہانگیرہ کے لئے نصب شدہ ٹرانسفر سے نامعلوم چوروں نے کوائلز نکال کر چوری کئے جس سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہوئیں، جس سلسلے میں متعلقہ SDO کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا.اندریں سلسلہ ایس ڈی پی او لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تورڈھیر فواد علی نے تفتیش کرتے ہوئے واپڈا حکام کے تعاون سے 02 رکنی چور گروہ کو ٹریس کرکے ملزمان امین اللہ ولد وریشمن سکنہ افغانستان حال پشاور اور سہیل لیاقت ولد لیاقت علی سکنہ چمکنی پشاور کو گرفتار کر لیا، جن سے چوری شدہ کوائلز و دیگر اوزار برآمد کی گئی ہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں