صوابی ،غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے دو محنت کش جاں بحق ،دو افراد شدید زخمی

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) صوابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹوپی میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر زور دھار دھماکے کے ساتھ پھٹ جانے سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو محنت کش جاں بحق جب کہ ایک افغان مہاجر سمیت دو شدید زخمی ہو گئے ۔ ایک متوفی کا سر تن سے جدا ہو گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ گیس پھٹنے کے بعد اُڑ کر بہت دور جا گرا بتایا گیا ہے ٹوپی ، اُتلہ گدون روڈ پر محلہ شگئی کے مقام پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے محنت کش معمول کے مطابق غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر میں کاربٹ ڈال رہے تھے کہ اس دوران گیس سلنڈر ایک خوفناک دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور سلنڈر اُڑ کر بہت دو ر جا گرا اور اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں دو محنت کش رانا مقبول ولد گل زار احمد اور ارسلان ولد نواز احمد ساکنان بستی حسن آباد تحصیل میلسی ضلع خانیوال جاں بحق جب کہ منظور ولد مقصود سکنہ حسن آباد ضلع خانیوال اور عبدالخالق ولد روز آمین سکنہ افغانستان حال گندف کیمپ شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر ٹوپی اور بعد ازاں باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کو منتقل کر دیا گیا دھماکے کے فوراً بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے مرنے والے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ مرنے والے محنت کشوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد خانیوال پنجاب روانہ کر دی گئی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں