سابقہ عداوت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

بدھ 16 ستمبر 2020 17:57

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) سابقہ عداوت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ محمد صادق سکنہ ترکئی نے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گدون آمازئی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ حکیم شاہ اور اس کے بیٹے آمان اللہ ساکنان حکیم آباد نوشہرہ نے مبینہ طور پر ان پر اور ان کے بھائی یوسف علی پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ان کا بھائی یوسف علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا وجہ قتل سابقہ عناد بیان کی ہے۔ آئی ڈی ایس پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں