صوابی پولیس کی نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری

جمعہ 18 جون 2021 18:13

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر صوابی پولیس کی نوجوان نسل کو منشیات خصوصاً آئس نشہ سے بچانے کے لئے ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پرصوابی کو منشیات باالخصوص آئس نشہ سے پاک کرنے اور نوجوانوں میں آگاہی پھیلانے کے لئے صوابی پولیس کا سکولز، کالجز و یونیورسٹیوں میں آگاہی مہم اس سلسلے میں ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں کے سکولز و کالجز کا دورہ کرکے وہاں طالب علموں کو آئس جیسے لعنتی نشہ کے نقصانات سے آگاہ کیے۔

یاد رہے آر پی او مردان یاسین فاروق اور ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی وضع کردہ ہدایات پر ضلعی پولیس کے آفسران نئی نسل نوجوانان کو منشیات آئس جیسے مضر نشہ سے بچاو کی خاطر آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مختلف سکولز و کالجز کا دورہ کرکے وہاں طالب علموں کو تفصیلی لیکچر دی گئی۔انہیں اس بات کی تلقین دی گئی کہ معاشرے میں ایسی ماحول سے دور رہنا چاہئیے جہاں سگریٹ نوشی اور لوفر قسم کے افراد موجود ہو۔

منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم دورِ حاضرکا اہم تقاضا ہے، خصوصاً طلباء و طالبات کو منشیات کی لعنت سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، سماج د شمن عناصر نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں،ان کی اس سازش کو ناکام بنانے اور عوامی سطح پر شعور و آگاہی کی سرگرمیوں کو سپورٹ کریں گے، اس حوالے سے والدین اور اساتذہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تمام طلباء اپنے تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور ایسی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں