صوابی،شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعہ 18 جون 2021 18:13

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) موضع تورڈھیر میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ہوائی گولی سے ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر منصف خان نے ملزم بلال احمد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر لی۔اسی اثناء میں ایک بچہ ہوائی گولی سے لگ کر زخمی ہواجس پر علاقہ کے عوام شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مدعیان نے باقاعدہ عدالت میں ملزم بلال احمد کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے اور معصوم بچے کے ہوائی گولی سے لگنے کے باعث زخمی ہونے کا بیان زیر دفعہ 164قلمبند کرایا ہے ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان نے مجروح بچہ کے گھر جاکر انکی عیادت کی اور ہر قسم قانونی کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان نے کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں