مہنگائی سے ٹھیکیدار طبقہ بھی متاثر ہے،اسلئے مکران سطح کا اپنی تنظیم مکران کنٹریکٹر ایسوسی ایشن بنائی ہے،حاجی عبدالغنی

جمعرات 16 جون 2022 23:51

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) مکران کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے کمیٹی کے ممبر حاجی عبدالغنی بلوچ نے مکران کے ٹھیکیداروں کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ٹھیکیدار طبقہ بھی متاثر ہیںاسلئے مکران سطح کا اپنی تنظیم مکران کنٹریکٹر ایسوسی ایشن بنائی ہے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے صدر عبدالروف شہزاد، جنرل سیکرٹری ظریف رند ، خزانچی حاجی رستم بلوچ ،جوائنٹ سیکرٹری سہیل بلوچ، پریس سیکرٹری بہرام بلوچ ، کمیٹی کے ممبران حاجی عبدالغنی بلوچ ، کیبی سعید بلوچ ، نعیم کولا نچی، مسرور انور، میران بلوچ، شیمرید سلیم ،شے مرید بلوچ، سفرجلیل ،معیار دشتی،حاجی یوسف اور عبد الرحمن منتخب ہوئے ہیں انہوں نیکہا کہ مکران کے ٹھیکیدار برادری کو یکجا اور متحد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب مارکیٹ مین تمام اشیا کی قیمتیں بڑھتے جارہے ہیں۔ پٹرول مصنوعات ،سمینٹ ،سریا، سمیت ہر شے کی قیمتیں بڑھنے سے ٹھیکیدار برادری مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں حالیہ جاری ٹینڈر 2018 کے ریٹس کے مطابق جاری کئے گئے ہیں ۔2018 کے ریٹس اور جون 2022 کے ریٹس میں 100 فیصد فرق ہے جس کی وجہ سے جاری اسکیمات کو سابقہ ریٹس کے مطابق مکمل کرنا ناممکن ہے۔ اگر مہنگائی اور موجودہ ریٹس کے مطابق ٹینڈر نہیں کیئے گئے تو احتجاجا مکران کے ٹھیکیدار کام نہیں کرینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مکران کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ٹھیکوں کی خرید فروخت کلچر کیخلاف کام کریگی پیپرز میں جن ٹھیکیداروں کا نام ہے وہی ٹھیکیدار کام کرے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں