صوابی،مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چور دو موٹر سائیکل لے اُڑے

بدھ 17 اگست 2022 19:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چور دو موٹر سائیکل لے اُڑے ۔

(جاری ہے)

ضیاء الاسلام سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چوری کر کے فرار ہو گئے جب کہ عبدالرحمن سکنہ موسی بانڈہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی موٹر سائیکل مبینہ طور پر سبحان اللہ ، عبداللہ اور حضرت حسین نے چوری کر کے فرار ہو گئے زیدہ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں