صوابی،گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سکول ٹیچر جاں بحق ہو گیا

بدھ 17 اگست 2022 21:11

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) موضع تورڈھیرمیں گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سکول ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔ اقلم خان سکنہ تورڈھیر نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص گدھا گاڑی غفلت سے چلا رہا تھا جس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سکول ٹیچر عالم زیب خان جاں بحق ہو گیا تورڈھیر پولیس نے نامعلوم گدھا گاڑی بان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موضع مانیری میں چوبیس سالہ نوجوان حماد علی جب کہ موضع شیوہ میں 37سالہ عصمت اللہ فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو نزدیکی ہسپتالوں کو منتقل کر دیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں