صوابی،بارش سے گھر کی دیوار گرنے سے دو خواتین ،ایک بچی شدید زخمی ہو گئی

بدھ 17 اگست 2022 21:11

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) صوابی کے علاقہ گدون آمازئی میں بارش کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے دو خواتین اور ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

محمد ارشاد سکنہ چنئی علاقہ گدون کے گھر کی دیوار بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی جس کے ملبے تلے ایک بچی اور دو خواتین دب گئی اور تینوں شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امدا د کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔

ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا گذشتہ روز علاقہ رزڑ کے مواضعات کالو خان ، آدینہ ، اسماعیلہ ، یار حسین ، شیوہ ، کرنل شیر کلے و دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا تھا اسی طرح بدھ کے روز بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں