صوابی ، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، 2100کلو بوسیدہ،خراب گوشت برآمد ،تلف کردیا ،دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

جمعہ 15 مارچ 2024 19:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر صوابی اللہ نوازخان نے کارروائی کے دوران 2100کلو بوسیدہ،خراب اور بدبودار گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کردیا اور دو ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی نے تحصیلدار صوابی شاہ زیب اور لائیو سٹاک ڈاکٹر اشتیاق کے ہمراہ صوابی بازار میں واقع دلدار مارکیٹ میں خفیہ گودام پر چھاپہ مارا،گودام سے وافر مقدار پر بوسیدہ،بدبودار اور خراب گوشت برآمد کرلیا،اس موقع پر دو ملزمان عارف ولد شیر بہادر سکنہ صوابی،عزیر ولد جہانزیب سکنہ صوابی گرفتار جبکہ سجاد ولد نامعلوم سکنہ شلخے بانڈہ فرار ہوگئے،مذکورہ ملزمان وہاں پر موجود تھے اور باسی خراب بوسیدہ گوشت کا قیمہ بنا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ گوشت کراچی سے آیا تھا اور صوابی میں اسکا قیمہ بناکر گھریلو استعمال کیلئے بیچا جاتا تھا۔لائیو سٹاک ڈاکٹر کے مطابق یہ گوشت زہریلا اور ناقابل استعمال تھا اور اسکا تلف کرانا ضروری تھا۔سپیشل مجسٹریٹ،تحصیلدار صوابی، ٹی ایم اے سٹاف اور ریوینیو سٹاف کی موجودگی میں گوشت کو ٹی ایم اے کے ڈمپنگ سائیڈ میں تلف کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں