صوابی، مستورات کے تنازعہ پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پیر 18 مارچ 2024 23:13

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) موضع شگو پل یارحسین میں مستورات کے تنازعہ پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

طارق علی نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھتیجا فیصل گزشتہ رات اپنی بیوی کے ہمراہ سسرال کے گھر واقع شگو پل آئے تھے جہاں بیوی کو میکے چھوڑ کر موٹر سائیکل پر واپس جارہے تھے جبکہ میں دوسرے موٹر سائیکل پر سوار تھے جب یارحسین روڈ پر غلو کندہ کے مقام پر پہنچے تو وہ پہلے سے مختیار اور اس کا بیٹا شایان پستول سے مسلح کھڑے تھے جہاں دونوں نے فیصل کو کھڑا کرکے مختیار نے اپنے بیٹے شایان سے کہا کہ مارو جس پر شایان نے پستول سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھتیجا فیصل گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا رپورٹ میں وجہ عناد تنازعہ مستورات بیان کی گئی ہے یارحسین پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں