صوابی، چھوٹا لاہور پولیس نے منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا

منگل 19 مارچ 2024 23:14

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) چھوٹا لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کلین اپ آپریشن کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور فضل شیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر الطاف خان معہ پارٹی پولیس نے تھانہ لاہور کے حدود میں علاقے میں ناکہ بندی کے دوران 03 منشیات فروشو ں کو دھرلیے ۔

گرفتار منشیات فروش نوایت شاہ سکنہ مانکئی کے قبضہ سے 3132 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کرلی اسی طرح ملزم یوسف سکنہ ھنڈ کے قبضہ سے 3105 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم وقاص سکنہ لاہور کے قبضے سے 419 گرام آئس اور ایک عد پستول برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کی گئی ۔مذکورہ ملزمان نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلی،مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں